زلمے خلیل

افغان حکومت،طالبان اعتماد کی بحالی کے اقدامات کو جاری رکھیں،زلمے خلیل

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد میں طالبان اور افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اعتماد کی بحالی کے اقدامات کو جاری رکھیں اور بین الافغان مذاکرات کی طرف جلد پیش رفت کریں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد میں طالبان اور افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اعتماد کی بحالی کے اقدامات کو جاری رکھیں اور بین الافغان مذاکرات کی طرف جلد پیش رفت کریں۔امن معاہدے کے تحت بین الافغان مذاکرات شروع ہونے سے پہلے افغان حکومت کی قید میں طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کے بدلے ایک ہزار افغان قیدیوں کی رہائی عمل میں آنا تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں