افغان امن عمل

افغان امن عمل میں خواتین کردار ادا کریں، سلامتی کونسل

کابل(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے کے روز خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان امن عمل میں بامعنی کردار ادا کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں امن عمل میں خواتین کو مکمل، برابر اور بامعنی انداز سے شامل ہونے کی ضرورت ہے۔ اس بیان میں تاہم افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکی کوششوں کا ذکر نہیں کیا گیا ۔اس بیان میں افغانستان میں عام شہریوں پر حملوں کی مذمت بھی کی گئی ہے۔کونسل خطرناک حد تک دانستہ انداز سے شہریوں پر کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔

اس بیان میں کسی گروہ کا نام لیے بغیرافغانستان میں دہشت گردی کو ملک اور خطے کے لیے خطرات کا باعث بھی قرار دیا گیا ہے۔بیان کے مطابق سلامتی کونسل کے رکن ممالک پرزور انداز سے فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اعتماد سازی کی جانب بڑھیں اور اس کے لیے تشدد میں کمی اور دیگر پرامن راستے اپنائیں۔اس مسودے میں ایک بین الافغان اجلاس ترکی میں منعقد کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے، جو اقوام متحدہ کی زیرنگرانی ہو اور اس وزارتی سطح کے اجلاس میں امریکا، روس، چین، بھارت، پاکستان اور ایران کو بھی شامل کیا جائے، جو مستقل میں افغانستان میں ایک ‘اتحادی حکومت کے قیام پر رضامند ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں