کابل(عکس آن لائن) افغانستان کے صوبے ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے لشکر گاہ کی مرکزی شاہراہ پر اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں سے ایک گاڑی گزر رہی تھی۔دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ اس میں سوار پانچوں افراد ہلاک ہوگئے جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ،ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب ہرات کے ضلع کوہنہ میں بھی ایک بس پر بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 خواتین زخمی ہوگئیں جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے تاحال کسی گروپ نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بیسس پوائنٹس کے ساتھ شرح سود میں مزید دو کٹوتیاں متوقع ہیں، چیئرمین فیڈ
- حزب اللہ کے نئے سربراہ کا جلد از جلد انتخاب کر لیا جائے گا، نائب سیکریٹری جنرل حز ب اللہ
- چین اور امریکہ کے وزرائے تجارت کے درمیان جلد ٹیلیفونک بات چیت ہوگی، چینی میڈ یا
- ہانگ کانگ اور مکاؤ ایس اے آر حکومتوں کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ اور رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے اشتراک سے ایک جرنلزم کالج قیام