افغانستان کی آزادی

افغانستان کی آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، چینی صدر

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین افغانستان کے اقتدار اعلی،آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور افغانستان میں امن ،استحکام اور ترقی کی تکمیل کی حمایت کرتا آرہا ہے، ایک پرامن، مستحکم، ترقی یافتہ اور خوشحال افغانستان، تمام افغان عوام کی خواہش ہے اوریہ علاقائی ممالک اور عالمی برادری کے حق میں بھی ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار جمعرات کے روزچینی صدر شی جن پھنگ نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کے لیے ایک پیغام میں کیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے نشاندہی کی کہ افغانستان نے زندگی کے نشیب و فراز کا سامنا کیا ہے اور اب تمام صنعتیں بحالی کی منتظر ہیں ۔ یہ انتہائی بدنظمی کے دور سے نظم و ضبط تک کا نازک دور ہے۔ افغانستان تمام شریک ممالک کا مشترکہ ہمسایہ اور شراکت دار ہے اور جغرافیائی طور پر ہم ،دریاوں اور پہاڑوں سے جڑا ہوا ایک ہم نصیب معاشرہ ہیں ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ اچھا ہمسائیہ ایک نعمت ہے۔چین افغانستان کے اقتدار اعلی،آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور افغانستان میں امن ،استحکام اور ترقی کی تکمیل کی حمایت کرتا آرہا ہے۔افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے ہم آہنگی و تعاون کے نظام کا آغاز گزشتہ سال ستمبر میں ہوا تھا اور یہ افغان صورتحال کے استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے نیز صلاح مشورے اور تعاون سے افغان عوام کے خوبصورت مستقبل کی تشکیل میں مدد فراہم کرنی چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں