اصغر افغان

افغانستان کرکٹ بورڈ نے راشد خان ہٹا کر سینئر کھلاڑی اصغر افغان کو کپتان مقرر کر دیا

کابل(عکس آن لائن ) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے راشد خان کو تمام طرز کی کرکٹ کی قیادت سے ہٹا کر سینئر کھلاڑی اصغر افغان کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ء-04 سے قبل پہلے رحمت شاہ کو کپتان بنایا گیا اور پھر گلبدین نیب کو قیادت دیدی گئی جس کے بعد راشد خان کو تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں ٹیم کا کپتان مقرر کیا۔

گلبدین نیب کی قیادت میں افغانستان کی ٹیم ورلڈکپ میں کھیلے گئے 9 میچوں میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکی تھی جس کے بعد راشد خان کو ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا لیکن ان کی قیادت میں بھی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں