وزیراعظم

افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے،چار کروڑ افغانیوں کا خیال رکھنا ترجیح ہونی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر دفاع کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ امور اور خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط اور گہرے ہوں گے، رواں سال پاکستان برطانیہ سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منائیں گے۔

وزیر اعظم نے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، چار کروڑ افغانیوں کا خیال رکھنا ترجیح ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں