افغانستان

افغانستان سے فوج کے انخلا کے وقت اضافی جنگی طیارے تعینات کیے جائیں گے، امریکا

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے کہاہے کہ افغانستان سے امریکی اور غیر ملکی فوج کے انخلا کے دوران اضافی جنگی طیارے تعینات کیے جائیں گے۔فغانستان سے تمام سویلین کنٹریکٹرز کو بلایا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پینٹا گون جوائنٹ چیفس مارک ملی نے کہا کہ افغانستان میں 6 بی 52 بمبار اور 12 ایف 18 طیاروں کو ہنگامی مدد کا حکم دیا گیا ہے۔افغانستان میں یکم مئی سے امریکی اور اتحادی فوجیوں پر اب تک کوئی حملہ نہیں ہوا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا کے 2500 فوجیوں اور 16 ہزار سویلین کنٹریکٹرز کی واپسی کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں