افغانستان

افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا اگست تک مکمل کرلیاجائیگا،امریکی محکمہ دفاع

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان سے افواج کا انخلا اگست کے اوآخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ نظام الاوقات کے مطابق رواں برس گیارہ ستمبر تک افغانستان میں تعینات تمام تر غیر ملکی افواج کا انخلا ہو جانا ہے۔ گزشتہ روز ہی امریکی فورسز نے بگرام ایئر بیس کا کنٹرول افغان فوج کے حوالے کیا۔ غیر ملکی افواج اس فوجی اڈے میں بیس برس تک تعینات رہیں۔

اس پیشرفت کا مطلب ہے کہ افغان نیٹو مشن معینہ مدت تک ختم ہو جائے گا۔ افغان طالبان نے بگرام ایئر بیس سے امریکی افواج کی واپسی کا خیر مقدم کیا ۔ طالبان کے ترجمان کے مطابق اب افغان عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں