افغانستان سیکورٹی فورسز

افغانستان سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 50 عسکریت پسند ہلاک،30سے زائد زخمی

پلِ خمری، افغانستان(عکس آن لائن)افغان فوج نے شمالی صوبہ بغلان کےضلع دند غوری میں کم از کم 50 عسکریت پسندوں کی ہلاکت اور 30 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سینئر آرمی آفیسر عبدالرزاق نے ہفتہ کو بتایا کہ سرکاری فورسز نے جمعرات کی رات دند غوری ضلع میں طالبان کے گڑھ کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائی شروع کی جو جمعہ کی صبح تک جاری رہی۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ کارروائی کے نتیجے میں ، 50 باغی ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ۔

صوبائی دارالحکومت پلِ خمری سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دند غوری ضلع کو شورش زدہ صوبے بغلان میں طالبان کا اہم ٹھکانہ سمجھا جاتا ہے۔طالبان عسکریت پسند جو پچھلے پانچ سالوں سے دند غوری ضلع کے متنازعہ ضلع پر حکمرانی کر رہے ہیں انہوں نے اس صورتحال پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں