داعش جنگجوؤں

افغانستان ، مزید 10 داعش جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے

کابل(عکس آن لائن) افغانستان میں مزید دس داعش جنگجوؤں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دس داعش جنگجوؤ ں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے حکومتی امن عمل میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ واضح رہے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران 600 سے زائد داعش جنگجو ہتھیار ڈال چکے ہیں ۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں