فضائی حملے

افغانستان،فضائی حملے میں 10جنگجو ہلاک

کابل(عکس آن لائن)افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں رات کے وقت ایک فضائی حملے میں کم ازکم 10طالبان جنگجو مارے گئے ،یہ بات وزارت دفاع نے اتوار کے روز بتائی ۔وزارت نے ٹویٹر بتا یا کہ حملہ کنڑ صوبے کے ضلع چاکے میں کیا گیا جس میں دشمن کے ٹھکانوں کو نشان بنایا گیا اور طالبان کے 10ارکان کو ہلاک کیا گیا ہے۔

وزارت نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی کہ آیا یہ حملہ افغان فضا فورسز نے کیا ہے یا یہ نیٹو کی زیر قیادت اتحادی فورسز کی کارروئی ہے ۔صوبہ میں طالبان اورسیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔افغان سیکیورٹی فورسز نے حال ہی میں ان طالبان جنگجو ﺅں کے خلاف سیکیورٹی آپریشن میں اضافہ کردیا ہے جو موسم سرما میں علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے کر اس کے گردونواح میں اپنی پوزیشن مستحکم بناتے ہیں ۔جنگجو گروپ نے اس رپورٹ تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں