افضل شاہد

افضل شاہد کو سی ای او (ایجوکیشن) گوجرانوالہ تعینات ہونے پر پنجاب ٹیچرز یونین کی طرف سے مبارکباد

گوجرانوالہ( عکس آن لائن)افضل شاہد کو سی ای او (ایجوکیشن) گوجرانوالہ تعینات ہونے پر پنجاب ٹیچرز یونین کے ڈویژنل صدر محمد طارق قریشی ‘جنرل سیکرٹری محمد ضیاءاﷲ اور ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد زکریا کی طرف سے مبارکباد۔ اس موقع پر سی ای او (ایجوکیشن) گوجرانوالہ افضل شاہد نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اساتذہ اور کلریکل سٹاف کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں ۔

ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ میرے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ حقدار کو اس کا حق اسکی دہلیز پر دیا جائیگا۔ سکولوں میں سہولیات کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائیگا۔ وہ گوجرانوالہ کو پنجاب بھر میں پہلی دس رینکنگ میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔اس موقع پر ڈی ای او(ایلیمنٹری) گوجرانوالہ خالد جاوید اعوان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ افضل شاہد سی ای او(ایجوکیشن) کی تعیناتی گوجرانوالہ کیلئے خوش آئند ہے ۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے ڈویژنل صدر محمد طارق قریشی ‘جنرل سیکرٹری محمد ضیاءالبدر ضیاءالبدر فنانس سیکرٹری میاں اصغر جاوید ‘ہیڈ ماسٹرز اسیوسی ایشن کے صدر محمد زکریا اور ضیاءالمصطفیٰ سلہریا نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے افضل شاہد کو سی ای او(ایجوکیشن) گوجرانوالہ تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں