انجیلامیرکل

افسوس ہے کہ ٹرمپ نے شکست تسلیم نہیں کی،جرمن چانسلر

برلن ( عکس آن لائن)جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے کہاہے کہ کیپٹل ہل کے مناظر نے مجھے بیک وقت برہم اور افسردہ کردیا، افسوس ہے کہ ٹرمپ نے شکست تسلیم نہیں کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی پر جرمن چانسلر میرکل نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کیپٹل ہل کے مناظرنے مجھے بیک وقت برہم اور افسردہ کردیا ہے۔یقین ہے کہ امریکی جمہوریت پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں سے زیادہ طاقتور ہے، جوبائیڈن اور کاملہ ہیرس امریکی جمہوریت کے نئے باب کی شروعات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں