انتا نا نا ریو (عکس آن لائن)ہائبرڈ چاول زراعت کے میدان میں چین کی اہم ترین تخلیق ہے ،پچھلی صدی کے ستر کے عشرے سے ہائبرڈ چاول نے چینی عوام کے لیے خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے میں بڑی اہم خدمات سرانجام دی ہیں،حالیہ برسوں میں یہ ٹیکنالوجی دوسرے ممالک تک بھی روشناس کروائی گئی ہے جن میں افریقی ملک مڈغاسکر بھی شامل ہے۔
چا ئنہ ریڈ یو انٹر نیشنل کے مطا بق چین کے زرعی ماہرین سال دو ہزار آٹھ سے مڈغاسکر میں ہائبرڈ چاول کو روشناس کروانے میں مصروف رہے،اس وقت مڈغاسکر افریقہ میں ناصرف ہائبرڈ چاول کی کاشت کا سب سے بڑا رقبہ ہے بلکہ سب سے زیادہ پیداوار دینے والا ملک بن چکا ہے۔یہاں ہائبرڈ چاول کی فی ہیکٹر پیداوار آٹھ سے دس ٹن تک پہنچ سکتی ہے جو علاقائی چاول کی پیداوارسے دو یا تین گنا زیادہ ہے۔رواں سال مئی میں چین کے قومی تحقیقاتی مرکز برائے ہائبرڈ چاول کی واحد بیرونی شاخ مڈغاسکر میں قائم ہوئی ۔ یہ مرکز دو ہزار تیس تک افریقہ میں خوراک کی قلت کے بنیادی مسئلے کو حل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔اس کے ساتھ ساتھ ہائبرڈ چاول کے بیج کو مزید سستا اور مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ افریقہ کے زیادہ سے زیادہ کسان اسے آسانی سے خرید سکیں ۔