لاہور( عکس آن لائن)اسٹیج کے نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کاسٹ میں شامل نہ ہونے کے باوجود جعلسازی پر مشتمل تشہیری مہم چلانے والے پروڈیوسرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا ۔ افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ کچھ نام نہاد پروڈیوسرز میری تصویر لگا کر غلط تشہیر کر رہے ہیں حالانکہ میں ان دنوں الفلاح تھیٹر میں ڈرامہ کر رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بیان جاری کر دیا ہے لیکن آئندہ ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کو یہ اجازت نہیں دوں گا کہ وہ میر ے نام پر میرے پرستاروں کو دھوکہ دے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکہ ہمیشہ دو چہروں کے ساتھ چین کے حوالے سے آگے نہیں بڑھ سکتا، چینی وزیر خا رجہ
- چینی وزیر خا رجہ کی افغانستان سے متعلق چین، روس، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے تیسرے غیر رسمی اجلاس میں شرکت
- اقوام متحدہ میں یوکرین بحران کے حوالے سے “فرینڈز آف پیس” گروپ کا قیام
- چینی صدر کی شمال مشرقی چین کے جامع احیاء میں صنعتی کارکنوں کے کردار کی حوصلہ افزائی
- چین کی جانب سے فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے چار نکاتی تجویز