لاہور( عکس آن لائن)نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر آج ( جمعہ ) سے فیصل آبادکے منورہ تھیٹر میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ” جشن بہاراں ” میں کام کریں گے ۔افتخار ٹھاکر نے عرصہ دراز کے بعد فیصل آباد کے منورہ تھیٹر میںپرفارم کرنے کا معاہدہ کیا ہے ۔ افتخار ٹھاکر ٹی وی شوز اور بیرو ن ملک سفر کی وجہ سے تھیٹر کے لئے وقت نہیں نکال پارہے ۔طنزو مزاح سے بھرپور اس ڈرامے کے پروڈیوسر بائو انجم ہیں۔ ڈرامہ آج جمعہ سے پیش کیا جائے گا اور اس کا سپیل سات روز کا ہوگا۔
