اعظم خان

افتخار،آصف کی موجودگی میں قومی ٹیم تک رسائی مشکل کام ہے’اعظم خان

لاہور(عکس آن لائن )اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے کہا ہے کہ آصف علی اور افتخار احمد کی موجودگی میں قومی ٹیم میںواپسی کرنا مشکل کام ہے۔ایک انٹر ویو میںاعظم خان نے کہا کہ ملک کیلئے کھیلتے وقت 22 کروڑ افراد کی دعائیں آپ کے ساتھ ہوتی ہیں، قومی ٹیم کی نمائندگی کا تجربہ بہت اچھا تھا، دنیا کی کوئی لیگ اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ افتخار احمد اور آصف علی کی قومی ٹیم کے اسکواڈ میں موجودگی کے دوران میرا اسکواڈ میں واپسی کرنا مشکل ہوگا تاہم میں خود کو بہتر ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

اعظم خان پاکستان کے لیے تین ٹی20 کھیل چکے ہیں تاہم انہوں نے صرف 7 گیندوں کا سامنا کیا اور وہ ابھی تک بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی شناخت نہیں بناسکے ۔دوسری جانب انہوںنے پاکستان سپر لیگ کے پانچ میچوں میں 156.06 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 103 رنز بنائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں