وسیم اکرم

افتتاحی تقریب پر مسلسل تنقید کا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے۔ وسیم اکرم

کراچی(عکس آن لائن)سابق کرکٹر وسیم اکرم کا پاکستان سپر لیگ فائیو کی افتتاحی تقریب متعلق کہنا ہے کہ مسلسل تنقید کا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے۔

وسیم اکرم نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب پر جاری تنقید سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ افتتاحی تقریب میں چھوٹی موٹی غلطیاں ہوئیں ہیں، پہلی بار افتتاحی تقریب پاکستان میں منعقد ہوئی غلطیاں ہونی تھی ہوگئیں اب آگے بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر معاملے کو منفی انداز میں پیش کرنے کی عادت ہوگئی ہے، مثبت پہلو بھی ہیں ان پر بات کریں، اب تنقید کا سلسلہ بند کر کے پی ایس ایل کو سپورٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں