اعظم سواتی

اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر سی ڈی اے کی جانب سے آپریشن معاملے پرفریقین کو نوٹس کر دیئے

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر سی ڈی اے کی جانب سے آپریشن معاملے پرفریقین ک نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کسی قسم کی کارروائی سے روک دیا ۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے طاہرہ سواتی زوجہ اعظم سواتی کی جانب سے سی ڈی اے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے علی نواز کھرل ایڈووکیٹ اور چوہدری علی عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق ہمارے خلاف سی ڈی اے نے آپریشن کیا اور فارم ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے ساتھ اسے سیل کردیا۔ وکیل نے کہاکہ کارروائی سے پہلے کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا،سی ڈی اے کو مزید کارروائی سے روکا جائے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے اور مزید کسی قسم کی کارروائی سے روک دیا۔عدالت نے سی ڈی اے کا نوٹس مورخہ 16 نومبر 2022 بھی معطل کردیا۔عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں