اسلام آباد(عکس آن لائن)متنازع ٹوئٹس کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیاگیا۔جمعہ کوپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی جانب سے متنازع ٹوئٹس کے کیس میں درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر محفوظ فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔
نئے تعینات ہونے والے جج اعظم خان نے تاحال بطور سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا چارج نہیں سنبھالا، سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور معاون وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہو ئے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت 19دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔