اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اعظم خان کو یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی۔پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔
اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔