لاہور(عکس آن لائن )اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ اعظم خان جتنی مرضی روٹی کھائیں، مگر ہمیں میچ جتوا دے، اہم کھلاڑی ریٹین نہیں کر سکے،حسن علی مس کریں گے۔پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کیلئے کھلاڑی کی ڈرافٹنگ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ حسن علی مس کریں گے، پی ایس ایل ریٹنشن پالیسی کی وجہ سے اپنے اہم کھلاڑی ریٹین نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ نسیم ایک ایسا بولر ہے جو ہر فیز میں اچھی بولنگ کرتے ہیںاورامید ہے کہ نسیم شاہ ہمارے لیے بھی ویسے پرفارمنس دیں گے جیسا وہ کھیلتے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ اعظم خان روٹی گینگ کا حصہ بننے کے بعد بیشک جتنی روٹی کھائیں، مگر ہمیں میچ جتوا دے،جارڈن کاکس کے آنے سے ہماری ٹیم میں پاور ہٹنگ بہتر ہوگی۔شاداب خان نے کہا کہ کپتانی کی وجہ سے پرفارمنس پر فرق نہیں پڑتا، جب آپ کو پتہ ہوکہ آپ کس وجہ سے پرفارم نہیںکررہے، تو غلطیوں سے سیکھ کر فارم میں بہتر کر سکتے ہیں۔