لاہور (عکس آن لائن) فلمسٹار ریما خان نے کہا ہے کہ اعتماد کسی بھی رشتے میں مضبوطی کی بنیاد ہوتا ہے ،
اگر میاں بیوی ایک دوسرے کو نہ سمجھیں اور اعتماد نہ کریں.
تو یقینازندگی گزارنا مشکل ہو جاتا ہے ، مردوں کو خدا کی ذات نے بڑا دل دیا ہوتا ہے ۔
ایک انٹرویو کے دوران ریما خان کہا کہ انسان اپنے ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچائے ،
تو ظاہری حسن خود بخود خوبصورت ہو جاتا ہے،
اور میرے خیال میں انسان کی اندر کی خوبصورتی ظاہری حسن سے زیادہ پر کشش ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مثبت سوچتی ہوں اور خدا کی ذات پر توکل رکھتی ہوں.
جس کا نتیجہ بھی مثبت ہی نکلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حوالے سے سوچ بچار کرتی رہتی ہوں .
اور میرے ذہن میں جو بھی اچھا آئیڈیا آتا ہے اسے دوستوں سے شیئر کرتی ہوں ۔