لاہور ( عکس آن لائن)نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ اعتماد کسی بھی رشتے کی مضبوطی کی علامت ہے ، اگر میاں بیوی کے درمیان اعتماد نہیں تو کبھی خوشحال زندگی نہیں گزاری جا سکتی ، مردوں کو خدا کی ذات نے بڑا دل دیا ہے ،خوش قسمتی ہے کہ مجھے آئیڈل شوہر ملا جس پر میں جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔
ایک انٹرویو کے دوران ریما نے کہا کہ انسان اپنے ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچائے تو ظاہری حسن خود بخود خوبصورت ہو جاتا ہے ۔ میرے شوہر ہر حوالے سے بھرپور تعاون کرتے ہیں ، ان کو گلوکار مہدی حسن بہت پسند ہیں اور ان کا گانا ” میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاہوں گا ” اکثر سنتے رہتے ہیں ۔ ریما نے ایک سوال کے جواب میں ہلکی پھلکی نوک جھوک تو ہر گھر میں چلتی ہے لیکن اسے طول نہیں دینا چاہیے ۔