لاہور(عکس آن لائن) نامو ر گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ انسان جو بھی فیصلہ کرتا ہے وہ کوئی معنی نہیں رکھتا اصل فیصلہ خدا کی ذات کاہوتاہے جواس کے حق میںبہت بہترہوتاہے ، کبھی سوچا بھی نہیں تھاکہ میں کامیاب گلوکارہ بنوں گی اورمجھے کیرئیر کے آغاز میں ہی مقبولیت مل جائے گی ۔ایک انٹرویو میں آئمہ بیگ نے کہا کہ کیرئیر کے آغازمیں مشکلات بھی پیش آئیں لیکن میں نے اپنی ہمت جاری رکھی اورکامیابی کی منزل کی پہلی سیڑھی چڑھ لی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صرف موسیقی ہی نہیں بلکہ کسی بھی شعبے میں سفارشی او ر شارٹ کٹ کی سوچ رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے ۔ اپنا کام محنت اور لگن سے کریں خداکی ذات ضرورکامیابی عطا کرتی ہے ۔