بیجنگ(عکس آ ن لائن) منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اس سال عالمی اقتصادی ترقی میں چین کا حصہ تقریبا ایک تہائی ہوگا۔
چینی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے عالمی پالیسی ایجنڈے پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چونکہ چین کی معیشت کھلتی چلی آ رہی ہے اور اصلاحات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے تو 2023 میں چینی معیشت کی مضبوط بحالی دیکھنے میں آئےگی ، جس سے توقع ہے کہ چین عالمی معاشی ترقی میں تقریبا ایک تہائی حصہ ڈالے گا۔
جارجیوا نے کہا کہ چین کا عالمی معیشت پر بہت بڑا اثر و رسوخ ہے۔ چین کی معیشت میں ترقی کے ہر 1 فیصد پوائنٹ سے اس سے متعلق معیشتوں میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوتا ہے.