مومنہ اقبال

اسی لڑکے سے شادی کروں گی جیسا میری سوچ میں ہے ‘ مومنہ اقبال

لاہور(عکس آن لائن)خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ اسی لڑکے سے شادی کروں گی جیسا میری سوچ میں ہے ،لڑکا اچھا ہونا چاہیے اور اسے لڑنا نہیں چاہیے، خاموش رہنے والا اچھا آپشن ہو گا۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کسی سینئر اداکار کا نام لئے بغیر کہا کہ شروع میں سینئرز سخت رویہ اختیار کرتے تھے وہ سوچتے تھے کہ یہ یہاں کیوں ہے اسے ڈرامے میں مین لیڈ یا سیکنڈ لیڈ کیوں ملا ہے،

اکثر اوقات سینئر اداکار چاہتے تھے کہ ان کے سین پہلے شوٹ کیے جائیں، وہ اکثر ہمارے سامنے اپنا میک اپ کروانے پر بحث کرتے تھے۔ وہ جونیئرز سے بات کرنے کی زحمت نہیں کرتے تھے ،ہم زیادہ دیر خاموش بیٹھے رہتے تھے۔ مومنہ اقبال نے کہاکہ میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری مجھے کام کرنا تھا اور میں نے اس کے لیے سخت محنت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں