لندن (عکس آن لائن) اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے برطانیہ میں حسن نواز کے دفتر میں نامعلوم افراد کے مبینہ حملے کی تردید کردی، لندن پولیس کی جاری کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا جبکہ ن لیگ نے جمعے کو اس کی اطلاع دی،
لندن پولیس کا کہنا ہے کہ حسن نواز کے دفتر آنے والے چاروں افراد غیر مسلح تھے، جائے وقوعہ پر حملہ ہوا اور نہ ہی کوئی تشدد کا واقعہ پیش آیا،واقعے کے چوبیس گھنٹے بعد ویڈیوز سامنے لانے سے سوالات اٹھ گئے کہ کیا واقعے کی ویڈیوز ایڈٹ کرکے میڈیا کو جاری کی گئی ہیں؟ویڈیوز میں لیگی رہنما مبینہ حملہ آوروں کو اطمینان سے جانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔