سپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات کیلئے تیار ،پی ٹی آئی کا فوری ملاقات سے انکار

اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے تحریکِ انصاف کے وفد سے ملاقات کیلئے تیار ہوئے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے ملنے سے انکار کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو فون کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے عامر ڈوگر سے فون پر کہا ہے کہ ملاقات کے لیے اپنے چیمبر میں موجود ہوں۔

عامر ڈوگر نے انہیں جواب دیا ہے کہ پی ٹی آئی کا وفد (آج) جمعرات کو ملاقات کیلئے آئے گا۔اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے ارکانِ اسمبلی کے استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں