اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا شہباز شریف کو فون، کرونا وائرس کے پیش نظر معاشی چیلینجز پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (عکس آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے ملک میں کرونا وائرس کے حملے اور اس کے پیش نظر معاشی چیلینجز پر تبادلہ خیال کیا ۔کرونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے بارے میں گفتگو اورمشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کمیٹی حکومت کے اقدامات پر نظر رکھے گی اور اپنی تجاویز دے گی،ملک کے لیے مل کر وائرس کے خلاف لڑنے کا عزم ہے ۔ انہوں نے کہا ہماری سیاسی قیادت ہمیشہ قومی ایشوز پر متحد ہوئی،سیاسی قیادت کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہمیں مل کر اپنی قوم کو جرت اور بہادری کا پیغام دینا ہے ،ہمیں کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،ملک مشکل مرحلہ سے گزر رہا ہے،سیاسی قیادت مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مشکل کی اس گھڑی میں سیاسی قیادت کو یکجا کرنے پر اسپیکر کی کوششوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں