اسلام آباد (عکس آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے لکی مروت میں تھانہ برگی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی ہے ۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے فائرنگ سے جان بحق ہونے والے اہلکاروں کی قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی دشمن کی مذموم شازش ہے جس کے ذریعے وہ ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرمانے کی دعا کی۔