اسپیس سائنس

اسپیس سائنس میں تاریخی پیش رفت، نجی راکٹ آئی ایس ایس پر پہنچ گیا

واشنگٹن(عکس آن لائن)دو امریکی خلا باز پہلی مرتبہ نجی کمپنی کے تیار کردہ خلائی راکٹ کی مدد سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے بتایا کہ خلائی شٹل کامیابی کے ساتھ اپنا سفر مکمل کرتے ہوئے بین الاقوامی سپیس اسٹیشن سے جا ملی۔ یہ پرائیویٹ راکٹ انیس گھنٹے کی مسافت کے بعد اپنی منزل پر پہنچا۔ ناسا کے اہلکاروں نے اسے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔

امریکا نے2011 میں اپنا اسپیس شٹل پروگرام بند کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے اس کے خلا باز روسی راکٹ پروازوں کا استعمال کرتے آئے ہیں۔ نو سال میں یہ پہلی بار ہے کہ امریکی سرزمین سے انسانوں کو خلا میں روانہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں