بیجنگ (عکس آن لائن) اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو امریکا میں مین اسٹریم تھیٹرز اور کھیلوں کی اسٹیڈیمز میں نشر کی گئی، جس میں چینی فیسٹیول، کلچر اور روایتی رسم و رواج کو دکھایا گیا۔چینی میڈ یا کے مطا بق
اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو 16 جنوری سے امریکا کی سب سے بڑی اے ایم سی سینما لائن اور رائل سینما لائن میں نشر کی گئی، اس کے علاوہ 9 جنوری سے ہالی ووڈ کی علامتی عمارت اور چائنیز تھیٹر بگ اسکرین پر یہ وڈیو رولنگ بنیادوں پر نشر کی جا رہی ہے۔ جشن بہار کے دوران، امریکی پروفیشنل باسکٹ بال ان بی اے کے بہت سے کھیلوں کے دوران بھی ، بڑی اسکرین پر یہ ویڈیو دکھائی جا رہی ہے، جس سے شائقین کی چینی اسپرنگ فیسٹیول ثقافت میں گہری دلچسپی پیدا ہو رہی ہے.