بیجنگ (عکس آن لائن) اسپرنگ فیسٹیول ایوننگ گالا 2022چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی کی پروڈکشن میں چالیسواں ایوننگ گالا ہے ۔ چینی میڈ یا کے مطا بق 1983میں چین کے پہلے ایوننگ گالا کے موقع پر نہ تو کوئی خوبصورت اسٹیج تھی اور نہ ہی چمکیلی روشنیاں تھیں ۔لہذا پہلا اسپرنگ فیسٹیول گالا “تکنیکی مواد” سے قدرے محروم تھا۔
لیکن گزشتہ چالیس سالوں کی ترقی کے بعد “اسپرنگ فیسٹیول ایوننگ گالا” سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی اور اطلاق کی نمائش کا ایک جامع پلیٹ فارم بن چکا ہے، جو ہر سال تمام ناظرین کے ایک نئے جمالیاتی ذوق کی تسکین کرتا ہے۔ مثال کے طور پر 2021 میں، اسپرنگ فیسٹیول گالا میں اختراعی ٹیکنالوجیز کا اطلاق، AI+VR 3D کی پہلی ایپلی کیشن سے ناظرین کے لیے ایک شاندار سمعی و بصری تجربہ پیش کیا گیا ہے ۔