لاہور( عکس آن لائن)اسٹیج اور فلموں کی مقبول اداکارہ مہک نور نے کہاہے کہ اسٹیج ڈراموں پر تنقید کرنے والے ٹی وی ڈراموں کے موضوعات کو بھی دیکھ لیں وہاں پر کیا پیش کیا جارہا ہے اور کس طرح رشتو ں کی پامالی کی جارہی ہے ۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی طرف سے اسٹیج ڈراموں میں رقص پر تنقید کی جاتی ہے مگر ا ن کو آج کل پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریلز کے موضوعات نظر نہیںآتے اور ان پر صدائے احتجاج کیوں بلند نہیں ہو رہا ۔ انہوںنے کہا کہ ٹی وی چینلز ڈرامہ سیریلز کی بھرمارہے ۔
بعض ڈرامے ایسے بھی ہیں جنہیں فیملی اکٹھے بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتی اور اس میں اصلاح کا کوئی پہلو نہیں ہوتا ۔ڈراموں میں صرف رنگینی دکھائی جارہی ہے اور اسکرپٹ نام کی کوئی چیز نہیں۔