اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (عکس آن لائن ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 54 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
منگل کے روز کے ایس ای 100انڈیکس میں 266 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا۔ 100 انڈیکس اکتوبر2017 کی بلند سطح 41377 پربند ہوا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 166.23 روپے پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 87 پیسے سستا ہو گیا تھا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 400 روپے ہو گئی تھی۔
گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں