راولپنڈی(عکس آن لائن)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں، صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں،
پی ڈی ایم کے پاس نہ ووٹ ہے نہ عوام کی سپورٹ، ان کے پاس صرف نوٹ ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ ان کی چوریوں کی وجہ سے کوئی پیسے نہیں دے رہا، ملک میں مہنگائی، دہشتگردی کی لہر ہے اور یہ الیکشن سے فراری ہیں، صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں۔