فردوس عاشق اعوان

اسلام کا پیروکار کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتا،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسلامی فلسفہ کو سازش کے تحت کمزوری بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیا گیا، اسلام کے پیغام امن و عدم تشدد کو عام کرنے میں میڈیا کا کردار کلیدی ہے، اسلام کے خلاف پھیلائی گئی غلط فہمیاں دنیا بھر میں سرایت کر گئیں، اسلام کے خلاف پراپیگنڈا کے تدارک کے لیے جامع کوششوں کی ضرورت ہے،

اسلام کا پیروکار کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتا،تشدد اور دہشت گردی نبی اکرم  کی تعلیمات کی نفی ہے جس کا کوئی مسلمان کبھی سوچ ہی نہیں سکتا۔ بدھ کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی  میں دختران پاکستان ویژن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر مملکت براے ترقی نسواں آشفہ ریاض فتیانہ سمیت ریکٹر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے بھی شرکت کی ۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا اسلام خواتین کے حقوق اور پر امن معاشرے کا داعی ہے، اقوام عالم نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے اسلامی تعلیمات سے ہی استفادہ کیا، اسلام نے عورت کو با اختیار بنایا اور اس کے باقاعدہ حقوق متعین کیے، اسلام امن، ہم آہنگی اور پرامن بقاے باہمی کا دین ہے، ہمیں اپنی سمت کا تعین کرنا ہوگا، مغربی یلغار سے مرعوب ہوے بغیر اپنی آنے والے نسلوں کی تربیت اسلامی بیانیے کے تناظر میں کرنا ہوگی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا عصری تقاضوں کو  ضرور پورا کیا جاے لیکن اپنی روایات کو نہ چھوڑا جاے، گلوبل ولیج کے دور میں خواتین کا کردار معاشرے میں با معنی اور  تعمیری ہے، تعلیم کے لیے دیہات کی بیٹیوں کی جدوجہد قابل تحسین ہے،ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے مطابقت کی اشد ضرورت ہے،

خواتین عصری تقاضوں، ٹیکنالوجی کی تبدیلیوں  سے مطابقت رکھ کر اپنا کردار ملکی ترقی میں ادا کریں،نئے پاکستان میں عورت کا کردار کلیدی ہے جبکہ خواتین معاشرتی و ملکی ترقی کی بنیادی اکائی ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا پاکستانی خواتین کشمیر کی بیٹوں کی آواز بنیں، دختران کشمیر آج آئینی و  بنیادی حقوق سے محروم ہیں،اسلامی یونیورسٹی کے سکالرز اسلام کے درست امیج کے فروغ مین کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،اسلامی یونیورسٹی کے سکالرز اسلام کے درست امیج کے فروغ مین کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،

اسلامی یونیورسٹی مختلف ممالک کی نمائندگی کا ایک گلدستہ ہے۔ورکشاپ میں حکومت پنجاب کے زیر نگرانی دختران پاکستان وژن 20-21 کی قرارداد بھی منظور کی گئی ،ورکشاپ میں اسلامی یونیورسٹی کے تیارکردہ دختران پاکستان بیانیہ کی قرارداد کی بھی توثیق کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں