نیلم منیر

اسلام پر عمل کریں تو ہر دن خواتین کا دن ہے، نیلم منیر

کراچی (عکس آن لائن) معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ اگر ہم اسلام کے احکامات پر عمل کریں تو میرے لیے تو روزانہ ہی خواتین کا دن ہوتا ہے۔ گزشتہ روز نیلم منیر نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے کہاکہ اگر ہم اپنے مذہب اسلام کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کریں توروزانہ ہی خواتین کا دن ہوتا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ یہ دن ہمیں ان خواتین کے لیے منانا چاہیے جو زندگی کی تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کو عبور کرکے کامیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میری دعا ہے کہ ہمارا معاشرہ اسلام کی حقیقی روح پر چلے اور ہماری خواتین کو وہ تمام حقوق دے جو اسلام نے ہمیں عطا کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں