ملیکہ بخاری اور علی محمد خان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی رہائی کا حکم

اسلام آ باد (عکس آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت عالیہ نے دونوں رہنماوں کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم جاری کردیا ۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماوں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا تھا جن میں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں