فواد چوہدری

اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ درست ہے‘ فواد چوہدری

اسلام آباد(نمائندہ عکس) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ درست ہے‘ شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہ راست دکھایا جائے‘ان کی ضمانت کی تاریخ آنے والی ہے اس پر ہی فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ درست ہے،ایف آئی اے کورٹ لاہور بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقلید کرے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہ راست دکھایا جائے،ان کی ضمانت کی تاریخ آنے والی ہے اس پر ہی فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں