شیخ رشید

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر 16 فروری کیلئے نوٹس جاری

اسلام آباد(عکس آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 فروری بروز جمعرات کیلئے نوٹس جاری کردئیے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مختصر سماعت کی اور فریقین کو 16 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد کی جاچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں