اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کےخلاف درخواست‘ انٹراکورٹ اپیل کے ساتھ سننے کافیصلہ

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کےخلاف تحریک انصاف کی درخواست کو انٹراکورٹ اپیل کے ساتھ یکجا کر کے آج ہی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی اکاﺅنٹس کی طرح 17 سیاسی جماعتوں کے اکاﺅنٹس کی سکروٹنی سے انکاری ہے۔تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی نے وکیل انورمنصور خان اور شاہ خاور ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست جمع کرائی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 17 سیاسی جماعتوں کے اکاﺅنٹس کی چھان کا حکم دیا جائے۔ اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس کی تفصیلات عام کرے۔

الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ 17 سیاسی جماعتوں کے کیسز روزانہ کی بنیاد پر سن کر ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن سیاسی تعصب کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ یہی سوال آپ نے انٹراکورٹ اپیل میں نہیں اٹھایا؟ وہ اپیل بھی آج لگی ہوئی ہے، درخواست میں مسلم لیگ ن، پی پی پی ، ایم کیو ایم پاکستان ، جماعت اسلامی ،عوامی مسلم لیگ، تحریک لبیک‘باپ ، بی این پی ،اے این پی ،پی ٹی آئی و دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں