اسلام آباد (عکس آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ جاری کیا جس میں عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے نے 2022 اور 23 میں سابقہ مالک کو نوٹس جاری کیا اور اس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی جا سکی کہ پرانے مالک کو کیوں نوٹس بھیجے جاتے رہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوٹس یا شوکاز نوٹس کے سروس کی کوئی رسید ریکارڈ پر نہیں، سی ڈی اے کا دفتر سیل کرنے کا آرڈر بھی پی ٹی آئی کو نہیں لکھا گیا اور نہ کاپی بھیجی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں قانون کی خلاف ورزی ہو تو سی ڈی اے کارروائی کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین نیپال کے ساتھ عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے، چینی صدر
- چین نے ہمیشہ کمبوڈیا کو اپنی ہمسائیگی سفارتکاری میں اہم سمت کے طور پر دیکھا ہے ، چینی صدر
- چین، لی شو لے کی 2024 ” انڈراسٹنڈنگ چائنا” بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت
- چین نے انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے زیرو ٹیرف ٹریٹمنٹ نافذ کر دیا
- بارہویں گلوبل ویڈیو میڈیا فورم کا چین کے صوبہ فوجیان میں انعقاد