اسلام آباد(عکس آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پورے ملک سے تمام بیمارقیدیوں کا ریکارڈ طلب کر تے ہوئے وزارت انسانی حقوق کو چاروں صوبوں سے بیمار قیدیوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی کی طبی سہولیات فراہمی کی درخواست پرسماعت کی۔
وزارت انسانی حقوق کی وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ تمام جیلوں میں بیمارقیدیوں کا مکمل ریکارڈ اکٹھا کریں، انسانی حقوق کے اہم معاملے پرتفصیلی فیصلہ جاری کروں گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت انسانی حقوق کو پورے ملک سے تمام بیمارقیدیوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔