اسلام آباد (نمائندہ عکس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرینڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ سلیمان شہباز اکتوبر 2018 سے بیرون ملک ہیں اس کے بعد ایف آئی آر ہوئی جس پر عدالت نے کہا کہ پٹیشنر کی عدم موجودگی میں حفاظتی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔امجد پرویز نے کہا کہ 11 دسمبر کو سلیمان شہباز پاکستان واپس آئیں گے، استدعا ہے کہ ائیرپورٹ سے عدالت آنے تک حکام کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا جائے۔اس موقع پر وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے سلیمان شہباز کا ائیر ٹکٹ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا اور سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرینڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی سمٹ فورم 2024 کا انعقاد
- چین بیرونی ممالک کے ساتھ عوامی تبادلوں کو آسان بنانے کی کوشش کرتا رہے گا،چینی وزارت خارجہ
- جی 7 کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- چینی خصوصیات کی حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کے کامیاب دس سال
- چینی صدر کا مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور