اسلام آباد(عکس آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین پی ٹی آئی خواتین ایم این ایز کی اہلیت کے خلاف درخواستیں مسترد کر کے خارج کر تے ہوئے کنول شوزب، ملیکہ بخاری اور تاشفین صفدر کو اہل قرار دے دیا۔
منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی تین خواتین ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کی ن لیگ کی درخواستیں مسترد کردیں ۔عدالت نے پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کنول شوزب، تاشفین صفدر اور ملیکہ بخاری کو اہل قرار دے دیا۔مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ بخاری اور شائستہ پرویز ملک نے ان تینوں ممبران قومی اسمبلی کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔
کیس میں ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر پر دہری شہریت چھپانے جبکہ کنول شاہ زیب پر عدالت میں ووٹ کی تبدیلی سے متعلق غلط بیانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔