سمندری (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک مقابلہ اسلام آباد میں ہوگا جہاں ہم امپورٹڈ حکومت کو شکست دے کر کپ اٹھائیں گے،عوام کے خوف سے رانا ثنااللہ اسپتال پہنچ گیا،حکومت کا سارا زور اپنی کرسی بچانے پر ہے ۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سمندری میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کہتا ہے کہ الیکشن چاہیے نہ ہونے سے کتنا نقصان ہو رہا ہے، امپورٹڈ حکومت کو گھسیٹنے پر ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری دیہاتی علاقہ ہے اور امپورٹڈ حکومت گندم اور گنے کے ریٹ فائنل نہیں ہوئے، حکومت کا سارا زور اپنی کرسی بچانے پر ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ ملک میں ڈیزل کی قلت اور گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ ہونے جارہی ہے، حکومت کی کرسی بچانے سے توجہ ہٹے تو عوام کا کچھ کریں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت یہ کہہ کر آئی تھے کہ مہنگائی ختم کریں گے اور غریب ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی، عمران ریاض صابر شاکر کو دھمکایا جا رہا ہے۔ عوام کے خوف سے رانا ثنااللہ اسپتال پہنچ گیا، ہم بلھے شاہ کے مرید ہیں دشمن مرنے پر بھی خوشی نہیں کرتے اللہ رانا ثنااللہ کو صحت اور ہدایت دے۔
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو روکنے والا کوئی پیدا ہی نہیں ہوا، عمران خان نہ جھکنے والا اور نہ بکنے والا ہے اور ہم اس کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سمندری کی عوام کا شکریہ آپ نے اسلام آباد میں بھرپور شرکت کرنی ہے، ایک مقابلہ اسلام آباد میں ہو گا جہاں ہم امپورٹڈ حکومت کو شکست دے کر کپ اٹھائیں گے، آج پاکستان کا ایک مقابلہ میلبورن میں ہے اور ان شااللہ پاکستانی ٹیم کپ اٹھائے گی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بھی سمندری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی ترقی یافتہ تحصیل ہے، پہلے جیسے بھی ملے انہیں ٹکٹ دیا گیا۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ چوروں کو ووٹ دینا ہے، آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ غیرت کو ووٹ دینا اور بلے کے نشان پر ووٹ دینا ہے اور چوروں لیٹروں کا بوریا بستا گول کرنا ہے۔