چینی روایتی تہوار

اسلام آباد میں چینی روایتی تہوار مڈ آٹم فیسٹیول منانے کی سرگرمی کا انعقاد

اسلام آ باد (عکس آن لائن) اہم چینی روایتی تہوار مڈ آٹم فیسٹیول کی آمد کے موقع پر ،چائنا میڈیا گروپ اسلام آباد سٹیٹو نے پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی کے ساتھ مل کر مڈ آٹم فیسٹیول منانے کے لیے ایک سرگرمی کا اہتمام کیا۔ جمعہ کے روز تقریب میں تقریباً 150 افراد نے شرکت کی، جن میں پاکستان کے ادرہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر اور پاکستان کی قائداعظم یونیورسٹی میں سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر ظفر نواز جسپال سمیت معروف سکالرز اور مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء بھی شامل تھے۔

پاکستان کے ادرہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ثقافتی تبادلوں نے مختلف ممالک اور مختلف تہذیبوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے لیے ایک پل بنایا ہے۔ سی ایم جی کے زیر اہتمام یہ تقریب پاکستانی نوجوانوں کے لیے چینی ثقافت کو سمجھنے کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

پاکستان کی قائداعظم یونیورسٹی میں سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے پیش کردہ گلوبل  سیولیزیشن  انیشیٹو نے مختلف تہذیبوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم پر روشنی ڈالی ہے۔ چینی ثقافت میں مڈ آٹم فیسٹیول بڑی اہمیت کا حامل ہے، چین کو سمجھنے کے لیے سب کو چینی ثقافت اور تاریخ کو سمجھنا چاہیے۔
تقریب میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے فنکاروں نے شاندار چینی رقص اور پاکستانی رقص پیش کیا جس نے حاضرین کی جانب سے پرجوش ردعمل کو جنم دیا۔
تقریب میں شریک پاکستانی طلباء کا کہنا تھا کہ ثقافتی تبادلے کی ایسی سرگرمیاں بہت معنی خیز ہیں اور وہ مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں کرنے کے منتظر ہیں