اسلام آباد (عکس نیوز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اسلام آباد مندر کی تعمیر سے متعلق درخواست پر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔
دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آئین کی بنیاد اسلام ہے،
مسلم ریاست میں مندر بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار وکیل کو ہدایت کی کہ اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے آئین کیا کہتا ہے؟
آئین میں جو رول اقلیتوں کو دیا گیا اس کو دیکھیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا اقلیتیں پاکستان کو چھوڑ دیں؟ عدالت انڈیا کی طرح پاکستان کو چلانے کی اجازت نہیں دے سکتی،
جو آپ کر رہے ہیں یہ دوسرے ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے بھی ٹھیک نہیں،
آپ کا ایمان مضبوط ہے آپ مسلمان ہیں، کیا آپ چاہتے ہیں دوسرے ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ ایسا سلوک ہو؟ نیوزی لینڈ میں کیا ہوا؟ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا کیا کنڈکٹ تھا؟
Load/Hide Comments